محسن نقوی کا آئین کی پاسداری پر بات چیت کا اعلان: دہشت گردوں سے مذاکرات کی نفی

محسن نقوی نے دہشت گرد گروہوں سے مذاکرات مسترد کر دیے

بات صرف آئین کی پاسداری کرنے والوں سے ہوگی، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مذاکرات ان سے ہوں گے جو آئین کی پاسداری کریں گے اور ہتھیار ڈالیں گے۔
کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں بلوچستان کے گورنر ظفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔
جس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہر سطح پر فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔
انہوں ے کہا کہ اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا، دہشت گرد گروہوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ریاست کونہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کی دہشت گردی میں ملوث کسی گروہ سےکوئی رعایت نہیں ہوگی۔
دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔
لیکن ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں