پی ٹی آئی کے بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیان

  • احسن اقبال نے کہا: پی ٹی آئی کے بانی سے بات چیت کا سوال ہی نہیں

پی ٹی آئی کے بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
جب تک وہ 9 مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ این آر او لینا چاہتے ہیں، این آر او نہیں لیں گے۔
اب وہی لوگ شور مچا رہے ہیں جو یہ صورتحال پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن خلفشار، انتشار، دہشتگردی سے ترقی کاراستہ روکنا چاہتے ہیں۔
امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کی مددسےقراردادمنظورکرائی گئی، ملک دشمنوں کےساتھ ملکرپاکستان کوعالمی فورمزپرنشانہ بنایاگیا،۔
ایسےلوگوں کےساتھ کس بات کی بات چیت ہوسکتی ہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ ایک ضدی اور ناتجربہ کارنے ملک کو اجاڑا ہے، بانی پی ٹی آئی فائیو اسٹار جیل کاٹ رہے ہیں۔
بانی چیئرمین تو جیل میں موج میں ہیں، یہ دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اب اپنی رسیدیں دکھائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں