چاغی(بیٹھک رپورٹ)نیشنل پارٹی امین آباد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق صدر و مرکزی کونسلر کامریڈ اللہ نور بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر غور آئے جن میںانتخابات کے حوالے سے اھم فیصلے کئے گئے اور مختلف کمیٹیز تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں پولنگ ایجنٹس کے حوالے سے پارٹی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کی گئی اور اس حوالے سے فیصلے لئے گئے۔ اجلاس میں پولنگ کے عمل کی ترتیب وغیرہ کو زیربحث لایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی کے تمام ساتھی انتخابات کے دن تمام سیاسی قوتوں اور ان کے رفقاء کی قدر و منزلت کا خاص خیال رکھیں گے اور ہر شخص کے ساتھ شاہستگی، اکرام، محبت اور سیاسی انداز کے ساتھ میل ملاپ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر و مرکزی کونسلر کامریڈ اللہ نور بلوچ نے کہ نیشنل پارٹی ضلع چاغی میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے میدان میں موجود رہے گی اور پارٹی کے امیدوار سردار منظور جان محمد حسنی سمیر پارٹی کا ہر رکن انتخابات کو سیاسی عمل کے طور پر دیکھتی ہے اور ہم سیاست کو ایک سماجی سائنس کے طور پر دیکھتے اور عمل کرتے ہیں۔ کامریڈ اللہ نور بلوچ نے پارٹی کے تمام ساتھیوں بالخصوص امین آباد کے ساتھیوں کی جدوجہد کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔