دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی:نورمحمد دمڑ

موسیٰ خیل، بولان اور صوبہ کے دیگر علاقوں میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں

کوئٹہ(بیٹھک رپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے موسیٰ خیل، بولان میں دہشت گرد حملوں پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئےصبرجمیل کی دعاکی ،صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نےکہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی انہوں نے موسیٰ خیلبولان کے قریب دہشت گردوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 23 افراد کے شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے بے گناہ معصوم مسافروں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا، ان واقعات میں ملوث دہشتگردوں اور سہولتکار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے ،حکومت فورسز اور عوام دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمےکیلئےایک پیج پر ہے، انہوںنے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں