“سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال پر سرکاری ملازمین کے لیے نئے احکامات”
سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے روکنے کے احکامات جاری
وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال اور ذاتی پروجیکشن سے منع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال اور ذاتی پروجیکشن سے روک دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا ایڈوائزری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف میڈیا فورمز میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری کیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم میں حکومت کی واضح اجازت کے علاوہ شرکت نہیں کر سکتا۔
سرکاری ملازم کو کسی سرکاری ملازم کے ساتھ سرکاری معلومات یا دستاویز کا اشتراک کرنے سے روکتا ہے۔
سوشل میڈیا ایڈوائزری کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو حقائق یا رائے کا کوئی ایسا بیان دینے سے منع کیا گیا ہے۔
جو شائع شدہ کسی دستاویز میں یا پریس کو کی گئی کسی بھی بات چیت میں یا کسی بھی عوامی بیان یا ٹیلی ویژن پروگرام یا ریڈیو نشریات میں حکومت کو شرمندہ کرنے کے قابل ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں