“روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، 51 ہلاک اور 271 زخمی”
روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 51 ہلاک
یوکرین میں روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں 51 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں ملٹری انسٹی ٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
جس میں 51 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہوئے۔روس نے فوجی تنصیب پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں