پرامن اور محفوظ پاکستان کے لئے آرمی چیف کا عزم

پرامن اور محفوظ پاکستان: یوم دفاع پر آرمی چیف کا خصوصی پیغام

پرامن اور محفوظ پاکستان کے لیے ہمارے عزم کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا:آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع مادر وطن کے طور پر ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔
آج ملکی افواج نے ڈٹ کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں واضح طور پر کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔
ہمارے پر امن اور محفوظ پاکستان کےعزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا،وطن عزیز کی حرمت اور دفاع ہمارے لئےمقدم ہے۔
اور ارض پاک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرعزم اور مستعدہیں۔
آرمی چیف نے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش ظاہر کی ۔
ساتھ ہی واضح کر دیاکہ پر امن بقائے باہمی کی خواہش کے باوجود ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیاراور چوکس ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں