لورالائی (بیٹھک رپورٹ) ڈسٹرکٹ لورالائی میں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کے تمام پولنگ اسٹیشن کےلیے لیویز ایف سی پولیس کی سخت سیکورٹی میں سامان کی ترسیل جاری رہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیس ڈی سی آفس میں سخت سیکورٹی تھ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈی آر او ودیگر آفیسران موجود تھے تفصیلات کے مطابق آج جنرل الیکشن پولنگ ڈے صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہیگی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈی ار او کی زیر نگرانی میں تمام ڈسٹرکٹ بھر کے کل 108 پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ ودیگر اسٹاف پولنگ میٹریل لیویز ایف سی پولیس فورس کی سخت سیکورٹی میں روانہ کردی مختلف پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی کیمرے نصب کرکے سخت سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے