پی ٹی آئی کے بانی این آر او مانگ رہے ہیں – احسن اقبال کا بیان

پی ٹی آئی کے بانی کی این آر او کی کوششیں – احسن اقبال

پی ٹی آئی کے بانی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔
اور اس کے لیے وہ کبھی کبھی امریکہ جا کر کانگریس میں بھیک مانگتے ہیں۔
اور کبھی برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز میں ان کے لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔
جبکہ کبھی وہ پاکستان میں مختلف فورم میں جا کر موقف اپناتے ہیں پھر اسکے خلاف آجاتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ہے کہ کسی طرح ان کی قیادت کو این آر او مل جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں وہ رسیدیں نہ دکھانی پڑیں جو ان سے مانگی جارہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی گلا پھاڑ کر رسیدیں مانگتے تھے، جب اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
اب انہیں یہ ظلم نظر آتا ہے، جو انہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے۔
ہم میں عدالتوں کے سامنے جاکر ان کا دفاع کیا، اپنی بے گناہی ثابت کی۔
اور عدالتوں نے وہ کیس ردی کی ٹوکری میں اٹھاکر پھینک دئیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں