وینیٹی نمبر پلیٹس – پنجاب محکمہ ایکسائز کی سکیم میں شامل ہوں
پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے من پسند نمبر پلیٹس حاصل کرنے کیلئے سکیم کی تشہیر شروع کر دی
پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے شہریوں کیلئے من پسند نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی سکیم کی تشہیر کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔
، اس ضمن میں مفتی عبدالقوی نے ’ قوی 1‘ اور افتخار ٹھاکر نے بھی وینیٹی نمبر کی ڈیمانڈ کر دی ہے ۔
معروف شخصیات نے وینٹی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے ایکسائز سے رابطہ شروع کر دیا۔
معروف مذہبی اسکالرمفتی عبدالقوی نے قوی ون نمبر اور معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے وینٹی نمبر کی ڈیمانڈ کےلئے ایکسائزآفس کا دورہ کیا ۔
نجی ایئرلائن کے سی ای او ، ایک صوبائی وزیر نےاسپیشل نمبر مانگ لیا ہے ۔
ڈائریکٹر چوہدری آصف نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کو مفتی قوی ون نمبر پلیٹس بطورسوئنیر دی جائے گی ۔
شہری بھی اپنی مرضی کی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے جلد حاصل کرسکیں گے ۔
وینٹی نمبرپلیٹس کی فیس و پالیسی کوجلدحتمی شکل دے دی جائےگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں