موبائل فون صارفین سے 3 کھرب روپے ٹیکس وصول

موبائل فون صارفین پر ٹیکس: حکومت نے 3 کھرب روپے سے زائد وصول کیے

موبائل فون صارفین سے 3 کھرب 38 کروڑ روپے ٹیکس وصول
پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
موبائل فون صارفین کال یا انٹرنیٹ پیکج سے قبل اپنے موبائل میں کارڈ یا ایزی لوڈ کے ذریعے بیلنس کراتے ہیں۔
اس کے لیے حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔
موبائل فون صارفین 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 27 روپے ٹیکس وصول کرلیا جاتا اور 73 روپے کا بیلنس لوڈ ہوتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 5 برس میں حکومت نے موبائل فون صارفین سے مجموعی طور پر 3 کھرب 38 کروڑ روپے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا۔
ہر سال ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔سال 2020 میں حکومت نے موبائل فون صارفین سے 50 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔
سال 2021 میں ٹیکس وصولی میں 10 فیصد اضافہ ہوا اور 55 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
سال 2022 میں ٹیکس وصولی میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور 61 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
سال 2023 میں ٹیکس وصولی میں 31 فیصد اضافہ ہوا اور 80 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
سال 2024 میں ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور 92 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں