سلمان خان اور رشمیکا مندنا: ایک ساتھ اداکاری کے لیے تیار

یورپ میں گانوں کی شوٹنگ: سلمان خان اور رشمیکا مندنا کا نیا پروجیکٹ

سلمان خان اور رشمیکا مندنا ایک ساتھ اداکاری کے لیے تیار
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندنا ایک ساتھ اداکاری کرنے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سلمان خان اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندنا یورپ میں دو گانے شوٹ کریں گے۔
ساجد ناڈیاڈوالا یورپ میں بڑے پیمانے پر گانوں کی شوٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور مقامات کی ریکی جاری ہے۔
اے آر مروگادوس کی فلم میں موسیقار پریتم نے ’سکندر‘ کے لیے دو چارٹ بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں۔
ساجد کی فلم ’سکندر‘ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوگی جس میں سلمان خان ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار میں ہیں۔
یاد رہے کہ ’سکندر‘ کی ریلیز عید 2025 پر متوقع ہے اور اس میں سلمان خان ایک بڑے سماجی مسئلے کا مقابلہ کریں گے۔
جبکہ ’باہوبلی‘ کے کٹپا کو فلم میں ولن کے کردار میں پیش کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں