لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے پر بحال کردیا

چیئرمین نادرا کی بحالی: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین نادار کو عہدے پر بحال کردیا
لاہور ہائیکورٹ میںچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے چئیرمین نادرا کی تقرری کوکالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا،۔
عدالت نے چیئرمین نادار کو عہدے پر بحال کردیا۔ جسٹس چودھری اقبال نے کہا کہ درخواست میں کونسا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا ؟
سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چئیرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا۔
، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کی حد تک محدود رہی۔
، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔ جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا۔
،درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں