ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے، بلاول بھٹو
ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا-
ہم نے اسی سیاست سے عوام کو تحفظ اور ریلیف دینا ہے، عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا-
ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا-
ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے، ہم باہر جوسیاست کریں وہ ہمارا مسئلہ ہے لیکن ایوان کے اندر ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا-
آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، سیاست اہپنی جگہ لیکن ہمین ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں، حکومت کاکام آگ بجھنا ہے-
مزید آگ لگانا نہیں، اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالی دے، ہمیں اپنی ذمہ داریون کو دیکھنا ہوگا، انہیں نبھاناہوگا۔
اگر حکومت یہ سوچے گی کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہے تو یہ ایک دن کی خوشی ہوگی-
اگلے دن آپ بھی اسی جیل میں ہوں گے، اگر ہم آپس کی لڑائی میں لگے رہے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں