سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کی نگرانی اور منتقلی کے معاملے پر ماہرین کی مشاورت طلب کی
سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کی نگرانی پر ماہرین کی رائے طلب کر لی
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز بنانے کے اپنے 2018 کے حکم نامے کے تحت کھولے گئے کھاتوں کی نگرانی جاری رکھنے کے حوالے سے قانونی ماہرین کی رائے طلب کرلی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد سابق اٹارنی جنرلز خالد جاوید خان اور انور منصور کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں عدالتی معاون مخدوم علی خان کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔
بینچ نے وفاقی حکومت اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی ایک درخواست کی سماعت کی ۔
جس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ سے نیشنل بینک آف پاکستان میں واپڈا کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کی درخواست کی گئی تھی۔
یہ فی الحال اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے۔
ہائیڈرو پاور جنریشن کے کام کرنے والے ادارے حکومت اور واپڈا کو دونوں ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے۔
فنڈز کو صرف اور صرف خصوصی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں