پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں اور شرح سود: کیا کم شرح سود گاڑیوں کی قیمتیں کم کرے گی؟
کیا شرح سود کم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں نئی شرح سود کم یا زیادہ ہونے سے متعلق نیا پالیسی ریٹ دیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 19.50 فیصد ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے گزشتہ 2اجلاسوں میں شرح سود 2.50 فیصد کم کی گئی تھی۔
تاہم، ابھی بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے ۔
لیکن کیا اس کمی سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوجائے گی؟
پاکستان آٹومینیو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
، گزشتہ سال آٹو سیکٹر نے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی خرید نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی اور کمپنیز کو اپنے یونٹس بند کرنے پڑگئے تھے۔
اس حوالے سے سابق چیئرمین پاکستان آٹو مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔
، انکا کہنا تھا کہ جب تک شرح سود 10 فیصد یا اس سے بھی کم نہیں ہوجاتا انہیں بہتری کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جب تک گاڑیاں خریدی نہیں جائیں گی تب تک انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکے گی۔
، اور یہ تب ممکن ہوگا جب عام آدمی کی جیب اس کی اجازت دے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں