پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ: تمام شرائط مکمل

پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ: اضافی فنانسنگ اور قرضوں کی یقین دہانیاں

آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کے قرض پروگرام کی توثیق کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی ۔
جس کی تصدیق ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری کے لئے تمام پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔
جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 2 ارب ڈالر سے زائد کی اضافی فنانسنگ کے انتظامات کرلئے ہیں۔
جبکہ چین ، متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) اور سعودی عرب سے قرضوں کے رول اوور کی یقین دہانیاں بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔
جس کے تحت آئی ایم ایف 37 ماہ پر محیط پروگرام کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر دے گا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ اسی مہینے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے پرامید ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں