مہنگائی میں مزید کمی سے تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کیا جائے گا”وزیراعظم شہباز شریف

“شہباز شریف کا وعدہ: مہنگائی کم ہونے پر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا”

مہنگائی مزید کم ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کردیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اسی طرح کم ہوتی رہی تو تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کردیں گے۔
تمام شعبے ٹیکس دیں کسی ایک شعبے پر ٹیکس لادنا درست نہیں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں مزید حصہ شامل کرنا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ینگ پارلیمنٹیرنز سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اجلاس 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگا ۔
جس میں پاکستان کے قرض کا معاملہ زیر بحث آٗئے یہ خوش آئند بات ہے۔
ہماری معاشی سمت آہستہ آہستہ درست ہورہی ہے۔
مہنگائی کی شرح تیزی سے نیچے آئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے۔
ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، ایکسپورٹ بہتر ہوئی، یہ وہ اشاریے ہیں جن سے معاشی بہتری ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک کٹھن راستہ ہے جو کانٹوں سے بھرا ہے منزل پانے کے لیے دن رات محنت کرنی ہوگی۔
ترقی صرف ان قوموں کو ملی جنہوں ںے حالات کو بدلنے کا عزم کیا،حکومت نے ایک پاتھ وے کام کیا ہے۔
جس سے گزر کر ہم ترقی پائیں گے اس میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں