“پنجاب حکومت نے کورٹ فیسز میں کمی کردی: نیا نوٹیفکیشن جاری”

“حکومت پنجاب نے کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان کیا: تفصیلات”

حکومت پنجاب کیجانب سے کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان
حکومت پنجاب کی جانب سے کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ،۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریوینیو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی کے لئے ون ٹائم 100 روپے کورٹ فیس مقرر کردی گئی۔
ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلہ کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی۔
،مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس فی پیج 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کردی گئی ۔
پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بودڑ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر۔
،سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس مقرر۔
، کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 100 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کی گئی۔
کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر مزراع کو معاوضے کی ادائیگی کی گئی۔
،درخواست یا پٹیشن پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے مقرر، ۔
کورٹ یا اتھارٹی کو کیس کے ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 100 روپے مقرر۔
، ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200 روپے مقررکی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں