“ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ: تازہ ترین اعداد و شمار”

“ملک میں خام تیل کی پیداوار میں 1.2% کمی، گیس کی پیداوار میں 1.7% اضافہ”

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ
ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63 ہزار 405 بیرل ریکارڈ کی گئ۔
جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار64179بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق 8ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2774 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔
جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.7فیصدزیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں