پاکستان کیلئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے، جامع پلان طلب: مریم نواز

پاکستان کیلئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے، جامع پلان طلب: مریم نواز

“پاکستان کیلئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف: مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں تجاویز پر غور”

پاکستان کیلئےپنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے،مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت، پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور۔
،خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کیلئےاقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔
پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کاپلان تیار کرنے کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری معدنیات بابر امان بابرنے شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں