“پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں دو نشستیں بڑھنے کا امکان”

“رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھنے کی پیشگوئی”

پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں 2 نشستیں بڑھنے کا امکان
این اے171رحیم یارخان کےضمنی الیکشن میں جیت سےپیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی میں دو سیٹیں بڑھنے کاامکان ہے۔
مخدوم طاہر رشید کی کامیابی سے پیپلزپارٹی کی پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔
پیپلزپارٹی کو آٹھ سیٹوں پرخواتین کی ایک اور نشست مل سکتی ہے۔
پیپلزپارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی کےرکن قومی اسمبلی بننے کا امکان ہے۔
حنا ربانی کھرپیپلزپارٹی کےخواتین کوٹے میں واحد رکن قومی اسمبلی ہیں۔
ثمینہ خالد گھرکی پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت رکن قومی اسمبلی بن گئی تھیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد ان کی رکنیت معطل ہے۔
مخدوم طاہررشیدکی جیت کےبعد ثمینہ گھرکی بنیادی فارمولے کے تحت ہی ایم این اے بن جائیں گی۔
پارٹی قیادت نے سیکرٹری جنرل نئیربخاری کوالیکشن کمیشن سے فوری رجوع کرنےکی ہدایت کر دی ہے ۔
ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا ہےبہت امکان ہے کہ الیکشن کمیشن انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفائی کردےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں