پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری: حسینہ واجد کے بعد مثبت اشارے
حسینہ واجد کے بعد پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے ۔
کیونکہ دونوں ممالک نے خاموشی سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیخ حسینہ کی برطرفی سے اسلام آباد اور ڈھاکہ تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔
شیخ حسینہ کے15سالہ دور میں پاکستانی سفارتکاروں کیلیے بنگلہ دیشی حکام تک رسائی آسان نہیں تھی۔
اس کے برعکس چند ہفتے کے دوران پاکستانی سفارتکاروں نے عبوری حکومت کے ارکان سے متعدد ملاقاتیں کیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں