مریم نواز کا کہنا ہے: نبی اکرم ﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا

مریم نواز نے انسانی حقوق کے اولین منشور پر نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کی وضاحت کی

نبی اکرمﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا، مریم نواز
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺ نے انسانی حقوق کا پہلا منشور دیا۔
لاہور میں سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ خاتمُ النّبیّین، رحمۃ اللعالمین ہیں۔
نبی ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب کہا ہے، ان سے محبت کی ہے۔
، آج ہم ربیع الاول کی مبارک مہینے میں یہاں جمع ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھرانے میں ربیع الاول کا مہینہ جشن کی طرح منایا جاتا ہے۔
محفل نعت اس مہینے میں زیادہ ہوتی ہے، مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں، خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عشق رسولﷺ کسی کم ظرف کے لیے نہیں ہے۔
، عشق رسولﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب نے تاکید کی کہ والدین اپنے بچوں کو حیات طیبہﷺ سے متعلق آگاہی دیں۔
، جو انسان گھر سے سیکھتا ہے وہ اس دنیا اور دوسری دنیا میں بھی کام آتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں