مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا، عمران خان

عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کے کردار پر غیر جانبدارانہ ردعمل

مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا، عمران خان
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے کردار پر کچھ کہہ نہیں سکتا۔
جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا کردارکیسے دیکھتے ہیں؟
جس پر عمران خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کےکردارپرکچھ کہہ نہیں سکتا۔
اگر مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔
جمہوریت کو مضبوط دیکھنے والی تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی،۔
ریفرنس کے آخری گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم پر وکلا صفائی کی جرح آج بھی نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کی ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نےاڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں