بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی””شبلی فراز

“شبلی فراز کی پریس کانفرنس: ملک میں جنگل کا قانون، بیساکھیوں پر چلنے والوں کا ذکر”

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز
پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر چل کر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور ابوذرسلمان نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔
جس کا جو جی چاہتا ہے وہ اپنی طرح کا قانون بناتا ہے۔
جنہوں نے ملک کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہا انہیں عبرتناک مثال بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیادرکھی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے عوام کو سیاسی شعور اور 73ء کا آئین دیا۔
آج انہی کا نواسا کلہاڑی لے کر آئین کی رو پر کاری ضربیں لگارہا ہے۔
یہ اپنے نانا کے بنائے گئے آئین کو پاش پاش کررہے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنایا ان کے ساتھ کیا کیا گیا۔
اب ایک شخص عالمی و مقامی سطح پر ملک کیلئے عزت و وقار لایا۔
اس شخص نے ورلڈکپ اور ملک میں حقیقی آزادی کا شعور دیا،۔
اس نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنائی،سب دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں