“دنیا پور: پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما، اداکاروں کا دعویٰ”

“ایکشن تھرلر دنیا پور: ٹیکنالوجی اور افسانوی کہانی کا ملاپ”

دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان
جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا پور کے مرکزی اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈراما پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے۔
اور اس کی شوٹنگ کے دوران استعمال کی گئی ٹیکنالوجی فلموں والی ہے۔
حال ہی میں رمشا اور خوشحال خان نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی کہانی افسانوی ہے۔
اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تمام کردار افسانوی ہیں۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ دنیا پور کی شوٹنگ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کی گئی۔
اور ہر جگہ پوری کاسٹ اور دیگر افراد ساتھ جاتے تھے۔
خوشحال خان نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
کیمرا سے لے کر ایکشن ڈائریکٹرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز سے بھی الگ الگ تھے۔
ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک طرح سے بدلے اور خاندانی و قبائلی تصادم کے ارد گرد گھومتی ہے۔
اور وہ ڈرامے میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں