دنیا میں امن کی ضرورت: صدر زرداری کا پیغام

عالمی یوم امن: صدر زرداری کا امن کے کلچر کو فروغ دینے کا عزم

دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتی، صدر زرداری
صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتی۔
جنگیں اور تنازعات لوگوں کیلئے مشکلات اور مصائب میں اضافہ کرتے ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم امن کے موقع پراقوامِ عالم کے مابین امن کے اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔
اس سال کے عالمی یوم امن کا موضوع “امن کے کلچر کو فروغ دینا” ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن، رواداری اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اورتنازعات کا سامنا ہے۔
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں