بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں واضح کمی: اعدادوشمار جاری

کپاس کی پیداوار میں کمی: کسانوں اور جنرز کو نقصانات کا سامنا

بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوارمیں واضح کمی
بارشوں کے باعث پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی پیداوار میں واضح کمی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
سکھر؛ اندرون سندھ سکھر سمیت دیگر اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں واضح کمی آئی ہے۔
بارشوں کے سبب کپاس کی پیداوار بُری طرح متاثر ہوئی، کپاس کی کم پیداوار کے سبب کسانوں اور کاٹن جنرز کو زبردست نقصان پہنچا۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی پیداوار میں واضح کمی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ضلع سکھرکی 30 سے زائد کاٹن فیکٹریوں میں سے متعدد بند ہیں۔
گزشتہ سال ان دنوں میں کپاس کی دو لاکھ سے زائد گانٹھیں کاٹن فیکٹری پہنچ چکی تھیں۔
اس سال کپاس کی کُل 18ہزار سات سو گانٹھیں فیکٹریوں تک پہنچیں ہیں۔
گزشتہ سال خیرپور میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد کپاس کی گانٹھیں فیکٹریوں تک پہنچیں تھیں۔
اس سال خیرپور میں کُل 10 ہزار کپاس کی گانٹھیں فیکٹریوں تک پہنچ سکی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں