“پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، پولیس نے کارروائی شروع کردی”

“پی ٹی آئی کے جلسے کا اختتام: ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کردیا”

پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، ساؤنڈ سسٹم اورلائٹس بند، پولیس نے اسٹیج خالی کرانا شروع کردیا
لاہور میں جاری پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا۔
جس کے باعث ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے۔
این او سی کی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔
لائٹس بند سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔
دوسری جانب جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔
پی ٹی آئی جلسہ انتظامیہ کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں