“پی ٹی آئی جلسہ: علی امین گنڈا پور نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا”

“علی امین گنڈا پور کا پی ٹی آئی جلسے میں کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑنے کا واقعہ”

پی ٹی آئی جلسہ، علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیروز والا کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر غصے میں گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ کی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
جس میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا سے بھی قافلے لاہور پہنچے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی ایک قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کالاشاہ کاکو انٹرچینج پہنچے ۔
جہاں کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی دیکھی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف کے بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے کارکنان بھی پولیس اور شہریوں کے ساتھ الجھتے رہے ۔
اور انٹرچینج پر بدنظمی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں