اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری: 492 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیل کے حملے: انسانی جانوں کا نقصان اور جواب

اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری،492 افراد جاں بحق
لبنان پر اسرائیل کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔
،اب تک کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 جبکہ 1645 افراد زخمی ہیں۔
لبنان کی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے 1300 اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کی جانب 200 سے زائد راکٹ لانچ کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے ہیں۔
دوسری جانب آج مصر سے بیروت جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود 40 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں