غزہ اور لبنان میں مرتے بچے عالمی ناکامی کا ثبوت : رجب طیب اردوان

غزہ اور لبنان میں مرتے بچے، عالمی برادری کی خاموشی پر اردوان کا ردعمل

غزہ اور لبنان میں مرتے بچے عالمی برادری کی ناکامی کا ثبوت ہیں، رجب طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مرتے بچے عالمی برادری کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے سیشن کا افتتاح کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے سلامتی کونسل کے مستقبل رکن ممالک کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام سے عالمی امن کی امید جاگی تھی۔
مگر بدقسمتی سے کچھ سالوں سے اقوام متحدہ اپنے مشن میں ناکام ہورہا ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ ارکان دنیا کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔
سلامتی کونسل کواسرائیلی جارحیت روکنے سے کس نے منع کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں