آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر جلد اچھی خبر، وزیر خزانہ

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بڑی پیش رفت

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بارے اچھی خبر جلد آئے گی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے قرض پروگرام سے متعلق اچھی خبرجلد آئے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے پرائیوٹ سرمایہ کاروں سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خصوصی طور پر چائنہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کا پہلا فیز یعنی انفراسٹرکچر کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
اور دوسرے فیز میں سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کے قرض منظوری پرپیش رفت ہوئی ہے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرض دلانے میں دیگر دوست ممالک کی طرح چائنہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں