“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گنڈا پور کو وارننگ: قانون توڑنے کی صورت میں سخت جواب”
جو قانون توڑےگا،اس کو منہ توڑ جواب ملے گا ،مریم نواز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گنڈا پور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا وہ گالیاں دینے۔
جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کیلیے کام کریں میں پنجاب کے عوام کو دہشت گرد بنانے نہیں دوں گی۔
مریم نواز نےمزیدکہاکچھ لوگوں نےسیاست کو بدنام کردیا۔
سیاسی حریفوں کی توجہ خدمت پرنہیں، دوسروں پرحملہ آورہونے پر ہے،بڑھکیں مارنا،کسی بھی صوبے میں جلسہ کرنا،جلاؤگھیراؤ آسان کام ہےکفر کا نظام چل سکتا ہے۔
لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا،نو مئی مقدمات میں پھنسے ہوئے بے چارے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہیں چڑھانے والے کے اپنے بچے تو خود باہر بیٹھے ہیں۔
اور دوسروں کے بچے جیلوں میں ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے بچیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے مددگار پر ویڈیو کال کرسکتی ہیں۔
اور اب پینک بٹن انہیں دیا جائے گا کہ وہ کسی مشکل میں ہوں تو فورا پولیس پہنچ جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں