“آئی ایم ایف پروگرام: پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی امید”
آئی ایم ایف پروگرام کی آج منظوری کی توقع ، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی آج منظوری کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی آج منظوری کی توقع ہے۔
پروگرام منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1 فیصد تک ہوسکتا ہے۔
، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2.5 فیصد سے 3.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں