خانیوال(بیٹھک رپورٹ) انجمن تاجران کے ضلعی رہنما راجپوت ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا محمد لطیف نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد سے ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہو گا سیاسی استحکام کے نتیجے میں معاشی استحکام آئے گا وہ معززین علاقہ اور تاجروں کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک و قوم کو اس نہج پر لانے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ملک و قوم کے خلاف 9مئی کو ہونے والی بدترین سازش اور ہونے والی کاروائیاں ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان ملک دشمن قوتوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی پاکستان کو معاشی طور مضبوط بنانے کا ایجنڈا رکھتی ہے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔