“عمران خان: جسٹس منصور کی حمایت میں حکومت سے تقرری کا فوری اعلان”

“پی ٹی آئی کا مؤقف: جسٹس منصور کی حمایت اور عدلیہ کے تحفظ کی ضرورت”

جسٹس منصور کی مکمل حمایت کرتے ہیں: عمران خان
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے۔
حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں۔
یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں