پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری، آئی ایم ایف کا نیا پروگرام شروع
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی اور نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیکج کی منظوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔
اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ اعتماد کی عکاسی ہے۔
اگر یونہی محنت جاری رہی تو ان شاءاللہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں