احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل: چیف جسٹس عامر فاروق کے اہم ریمارکس

احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا ۔ حتمی فیصلے سے روکا ہے ۔
ٹرائل جاری رہے گا۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رہے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وضاحت کر دی۔
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے ملزمان کی جانب سے ٹرائل میں تعاون نہ کرنے کی شکایت کی۔
تو چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ تاخیر کر رہے ہیں۔
ٹرائل کس مرحلے میں ہے اورکیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔
ملزمان اگر ٹرائل میں تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں