خانیوال(بیٹھک رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار یونیک لائرز گروپ کے رہنما معروف قانون دان چوہدری محمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران اپنا شاہانہ طرز حکمرانی تبدیل کر کے پروٹوکول پر آنے والے اربوں روپے بچا کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں یہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے کہ غریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور دو وقت کی روٹی کے حصول میں الجھ کر رہ جائیں جبکہ عوام کے ٹیکسوں پر حکمران طبقہ عیاشیاں کرے وہ وکلاء اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہےملک میں سیاسی انتقام کی بجائے احتساب کا موثر نظام قائم ہو تو معاشی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہےپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپشن نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا دہشتگردی سے بھی نہیں ہوا ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے آئین وقانون کی حکمرانی اور احتساب کا موثر نظام قائم کیا جائے ۔