خانیوال(بیٹھک رپورٹ)معروف سیاسی وسماجی شخصیت مطلوب احمد خان نے کہا کہ سیاسی بے یقینی اورمعاشی بدحالی نے پوری سوسائٹی کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ہےمعاشرے کی بہتری اور پھیلے ہوئے انتشار کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو اپنے فیصلوں میں عوام کی ترجیحات کو سامنے رکھنا چاہیے وہ بختیاری گارڈن میں معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہوا اب حکومت سازی کیلئے بساط بچھائی جائے گی ،ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی حکومت بننے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں نمایاں کمی لائی جائے اور ملک میں بے روز گاری پر قابو پانے کے لیے ملک میں نئے صعنتی زون قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔