پاکستان کے ڈالر ذخائر میں اضافہ: اسٹیٹ بینک کے ریزرو 9.5 ارب ڈالر
26 ماہ بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز
26 ماہ بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 9.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 2.26 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹس 2.4 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر 65 دن کی درآمدات کے برابر ہوگئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں