پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات: آئینی ترامیم پر گفتگو

پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کی ملاقات: آئینی ترامیم کا مسودہ زیر بحث

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترامیم پر مشاورت
آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا اور حامد رضا نے سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں جے یو آئی(ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود تھے جس میں آئینی ترامیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فضل الرحمٰن نے حکومت کو ووٹ دینے پر کسی قسم کی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔
اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ عوام کے خلاف کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں