پی آئی اے کی نجکاری: بولی لگانے کا عمل ملتوی، تفصیلات
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی 31 اکتوبر کو ہوگی
خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی بولی لگانے کے عمل میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
اور اسے ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ پالیسی فریم ورک کے تحت نجکاری کے لیے پہلا سرکاری ادارہ ہے۔
بتایا گیا کہ اگرچہ نجکاری کمیشن کی جانب سے یکم اکتوبر کو ہونے والے بولی کے عمل کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم سیکریٹری نجکاری عثمان اختر باجوہ نے بتایا کہ بولی لگانے کی تاریخ کو آگے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دیا گیا ہے ۔
کیونکہ اس عمل میں حصہ لینے والے کچھ مزید وقت لینا چاہتے تھے۔
نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر 6 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا ہے۔
جن میں فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، ایئر بلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اور بلیو ورلڈ سٹی شامل ہے۔
وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی صدارت میں ایک ہفتہ قبل نجکاری کمیشن کے بورڈ نے ’ریکوسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن‘ (آر ایس او کیو) کی شرائط کے تحت اجازت شدہ تبدیلیوں سے متعلق سفارشات پر غور کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں