پاکستان کی خوشحالی: آرمی چیف کا امید کا پیغام

تاجر برادری سے ملاقات میں آرمی چیف کا عزم: پاکستان کی خوشحالی ممکن ہے

ملک کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی ۔
جس میں معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ”میں ایک سال پہلے آپ سب لوگوں سے مخاطب تھا اور کہا تھا کہ مایوس مت ہوں۔
، مایوسی گناہ ہے”آرمی چیف نے کہا کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی۔
پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں