حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسرائیل میں سیکیورٹی کے حالات: حسن نصر اللہ کی موت کا اثر

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی۔
اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حسن نصراللہ اسرائیل کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک تھے۔
ان کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کو نصراللہ کی شہادت سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔
اور ہم اس وقت حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر رہے ہیں۔
جسےایران نے برسوں کی پشت پناہی سے بنایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں