حسن نصر اللہ کی شہادت: اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نئی لہر
عراق: حسن نصر اللہ کی شہادت ‘ تین روزہ سوگ کا اعلان
عراق میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی۔
اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے پورے عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم خدا کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹیں گے‘‘۔
یہ بیان عراقی شیعہ مسلم رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں