الیکشن کمیشن کی اپیل منظور: الیکشن ٹریبونلز کا فیصلہ کالعدم
الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونل سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی تھی۔ ’
عدالت نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پہلے مشاورت ہوجاتی تو بہتر ہوتا۔
لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہوچکی ہے۔
تنازع باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں