نیپال میں سیلاب: وزیراعظم کی حمایت اور یکجہتی کا پیغام

شہباز شریف کا نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا عزم

نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی اور مدد کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہنیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی اور مدد کے لئے تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں تباہ کن سیلاب سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل اس مشکل وقت میں نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔
شہباز شریف نے 2022 میں شدید سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی ضروری امداد کی پیشکش کے لیے تیار ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں